English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابراعظم نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ برابر کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابراعظم نے گزشتہ روز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف نصف سنچری اسکور کر کے بطور کپتان سب سے زیادہ نصف سنچری اسکور کرنے کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستان کے کپتان بابراعظم نے 13،13 نصف سنچریاں جڑ رکھی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 27 سالہ بابراعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز محض 26 میچوں میں حاصل کیا۔ ائی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کپتان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بابراعظم پہلی پوزیشن کے قریب، محمد رضوان چوتھے نمبر پر ہیں، بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 63 میچ کھیل رکھے ہیں، انہوں نے 47.52 کی اوسط سے 2 ہزار 281 رنز بنا رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے