ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے شمالی علاقوں میں 4.6 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف میں مبتلا،کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

ملک کے شمالی علاقوں سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات اور گردونواح کے علاقوں میں 4.6 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، خوف میں مبتلا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، عمارتوں سے باہر سڑک پر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی لہروں کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں