English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کی پہلی الیکٹرک فارمولا ریس کار متعارف کرا دی گئی

دنیا کی پہلی الیکٹرک فارمولا ریس کار، جو 3 سیکنڈ میں رفتار صفر سے 100 کلومیٹر تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے متعارف کرا دی گئی۔

نئی فارمولا کار کلائمیٹ چینج کانفرنس میں لانچ کی گئی ہے، کانفرنس سکاٹ لینڈ میں 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ کار کو انوڑن ورجن ریسنگ کی طرف سے پائیدار ٹیکنالوجیز فرم جانسن میتھی کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے جس کی تیز رفتار 149 میل فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔

برطانوی کمپنی کی تیار کردہ گاڑی میں پہلی بار جدید ٹیکنالوجی سے لیس مکمل لیتھیم آئن بیٹریزکا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ گاڑی کو 20 فیصد زیادہ توانائی فراہم کرنے، اسپیڈ اور بیٹری کی لائف کو بڑھانے میں مدد دے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ بیٹریاں 2024 تک بڑے پیمانے پر پروڈیوس کی جائیں گی جسکے بعد دیگر گاڑیاں جس میں SUVs بھی شامل ہیں میں کمرشلی طور پر استعمال کی جا سکیں گی۔ الیکٹرک ریس کار بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ریس کار کو تیار کرنے کا مقصد بیٹری کی کارکردگی کو جانچنے اور الیکٹرک گاڑیوں میں انقلاب لانے کے عمل میں ایک اہم قدم ہے۔ ان ٹریک ٹرائلز میں ہی گاڑی اور بیٹری کے بارے میں صیح اندازاہ لگایا جا سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے