English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت خو� کی �ضا قائم کرنے سے گریز کرے،ترجمان ٹی ایل پی

القمر

اسلام آباد(آن لائن )ترجمان تحریک لبیک نے کہا ہے کہ حکومت خوف کی فضا قائم کرنے سے گریز کرے، حکومت نے وزیرآباد کے مقام پر کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کردیا ، حکومت اپنی باتوں پر قائم رہے، ہماری جماعت وعدہ خلافی نہیں کرے گی۔جاری بیان میں ترجمان ٹی ایل پی نے کہا حکومت نے آج تحریک لبیک کو وزیرآباد تک محدود رہنے کی درخواست کی ہے، ہمارے کارکنان آگے نہیں بڑھیں گے، مطالبات تک ہمارا قیام وزیرآباد میں ہوگا۔ مذاکرات تک شرکاء وزیرآباد میں قیام کریں پولیس کوئی کارروائی نہیں کرے گی،حکومت نے یقین دہانی کروائی۔ہمارے کارکنان اور عہدیدار وزیراباد میں ہی 1موجود ہیں، ترجمان ٹی ایل پی کا کہناتھاحکومت مذاکرات کے بعد آپریشن کرنا چاہتی ہے جس کے نتائج مثبت نہیں ہوں گے۔حکومت مذاکرات کے درمیان ہونے والی گفتگو پر قائم رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے