English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

القمر

شارجہ (نمائندہ خصوصی)سری لنکا کو جنوبی افریقا نے 4وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سلسلے میں 25واں میچ سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا گیا ۔ فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دیدی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ڈمبا باؤما 46 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے – ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے دی۔ دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 142 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل حاصل کیا۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کچھ خاص انداز میں نہ ہوسکا، اوپنر کوشل پریریا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب ون ڈاؤن آنے والے اسالانکا صرف 21 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔ ایک ساتھ تین وکٹیں گرنے کے بعد جنوبی افریقا کی مظبوط بولن لائن کے خلاف سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ کھڑ ا ہوسکا، صرف اوپنر نسانکا نے 72 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے