کراچی(اسٹاف رپورٹر)نومنتخب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کی تقریب حلف برداری آج صبح 11 بجے قبا آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا کے مطابق تقریب کے
مہمان خصوصی مرکزی نائب امیر و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ ہوں گے۔کراچی تا کشمور سندھ بھر سے جماعت اسلامی اور اس کی برادر تنظیمات کے ذمے داران شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دستور جماعت کی دفعہ (40)کے تحت جماعتی مصالح اورارکان صوبہ سندھ کی آرا کو ملحوظ رکھتے ہوئے محمد حسین محنتی کو دوسری مرتبہ جماعت اسلامی سندھ کا امیرمقرر کیا ہے۔ان کے منصب کی مدت یکم نومبر2021 ء تا 31اکتوبر2024ء ہوگی۔ اس سے قبل وہ ضلع جنوبی اورحلقہ کراچی کے امیرو صوبائی نائب امیربھی رہ چکے ہیںجبکہ وہ مرحوم عبدالستار افغانی کے دورمیں کونسلراوربلدیہ کراچی کی مالیاتی کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔2002 میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے، وہ پیشے کے لحاظ سے چارٹر ڈ اکائونٹنٹ ہیں۔
