ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے فلیٹس خالی کردیے

کراچی: شارع فیصل پر واقع ‎نسلہ ٹاور کے تمام رہائشیوں نے فلیٹس خالی کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے میں گرانے کا حکم دیا تھا، جس کے باعث نسلہ ٹاور میں مقیم تمام رہائشیوں نے فلیٹس خالی کر دیے ہیں اور اپنا سامان دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور میں صرف ایک گھر کا سامان منتقل ہونا باقی ہے جبکہ باقی تمام فلیٹس خالی کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب  ڈپٹی کمشنر  کراچی کا کہنا ہے کہ  28  اکتوبر سے نسلہ ٹاور کا قبضہ ان کے پاس ہے جبکہ عمارت کو دھماکے سے گرانے کے لیے اشتہار  بھی دے دیا گیا ہے۔ کشمنر آفس کا کہنا ہے کہ اگر نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے کوئی کمپنی نہ ملی تو عام طریقے سے عمارت کی توڑ پھوڑ شروع کردی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں