English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹک میں مسافر وین کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

اٹک: صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک کے قریب جنڈ جھمٹ روڈ پر مسافر وین بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر وین راولپنڈی سے کالا باغ جارہی تھی، ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ وین کو حادثہ بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے