سینٹ پیٹرز برگ (جسارت نیوز):مارین چلچ نے بوٹک وان ڈی زنڈشلپ اور ٹیلر فرٹز نے جان لینرڈ سٹرف کو ہرا کر سینٹ پیٹرز برگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام سینٹ پیٹرز برگ اوپن کے دلچسپ مقابلے روس میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل مرحلے میں کروشیا کے مارین چلچ نے ہالینڈ کے بوٹک وان ڈی زنڈشلپ کو اسٹریٹ سیٹس میں 3۔6 اور 3۔6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
