English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد ،ہینڈز کی جانب سے غریبوں میں سلائی مشینوں کی تقسیم

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پسماندہ گوٹھوں میں خواتین کو سلائی کڑھائی کا ہنر سکھانے کیلیے ہینڈز نے مخیر افراد کی مدد سے سلائی کڑھائی کے مراکز قائم کرنے کیلیے گوٹھوں میں سلائی مشینیں تقسیم کیں۔ا س موقع پر ہینڈز کی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر سمیرا ڈاھری سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران مشکل حالات میں بھی ہینڈز نے ثابت قدم رہتے ہوئے سہولیات فراہم کیں جس پر ہم ہینڈز کے شکر گزار ہیں۔ سمیرا ڈاھری کا کہنا تھا کہ مخیر افراد نے ہم پر اعتبار کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا جو سامان مہیا کیا ہم نے اسے امانت کے طورپر حقیقی مستحق افراد تک پہنچایا۔ ہم سماج میں پسماندہ افراد جن میں فنکار، شاہ کے راگی فقیروں، اخباری ہاکروں ، خواجہ سرا اور روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے افراد کی مدد کے علاوہ اسپتالوں میں مریضوں کی تیمار داری کیلیے آنے والے غریب افراد کی مدد کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج حیدرآباد کے گوٹھ لونگ خان کھوسومیں سلائی مشینیں تقسیم کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے، ہم سماج میں تبدیلی کیلیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری مخیر افراد سے درخواست ہے کہ وہ معاشرے میں بہتری اور غریب افراد کی مدد کیلیے اپنا کردار ادا کریں اور کارِ خیر میں حصہ ڈالیں تاکہ ہم بہترطورپر عملی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی تمام تر صلاحیتیں غریب افراد کی بہتری، فلاح وبہبود کیلیے وقف کررکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے