English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت آبادگاروں کے مسائل حل کررہی ہے ،ڈاکٹرفضل آرائیں

القمر

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سندھ آباد گار فورم کے صدر ڈاکٹر افضل آرائیں میڈیا کوآرڈینیٹر محمد علی خٹک نے کہاہے کہ حکومت سندھ آباد گاروں کے مسائل پر توجہ دیکر انہیں حل کرنے میں تعاون کررہی ہے ۔یہ بات انہوں نے ٹنڈوجام کے گردونواح کے مختلف علاقوں کے آبادگاروں سے ملاقات اور آبادگاروں کے زراعت سے متعلق مسائل سننے کے بعداس موقع پر منعقدہ آبادگاروں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ آبادگار فورم سندھ کے آبادگاروں کے زرعی مسائل حل کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں ہم وقتاً وقتاً صوبائی وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت سے بھی ملاقات کرکے مسائل حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جلد میرپور خاص میں آبادگاروں کا کنونشن منعقد کیا جارہا ہے جس میں میرپور خاص ریجن کے مختلف علاقوں کنری، جھڈو، نوکوٹ، عمرکوٹ، میرواہ گورچانی سمیت دیگر علاقوں کے آبادگاروں کی بڑی تعدادمیں شرکتِ کریں گے اور اس سلسلے میں میرپور ریجن کے مختلف علاقوں کے آبادگاروں سے ملاقات کا سلسلہ جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوجام میں گزشتہ ماہ زرعی کنونشن منعقد کیا گیا تھا جس میں سابق وزیر زراعت اسماعیل راہو کو مطالبات پیش کیے گئے تھے جس میں مختلف مطالبات منظور کیے جا چکے ہیں جعلی زرعی ادویات کی کمپنیوں، پیسٹی سائیڈ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں کی گئی ہیں کاشتکاروں کو زرعی آلات سبسڈی پر دیے گئے ہے ، ورلڈ بینک پروجیکٹ، ایری گیشن کے مختلف منصوبوں پر کام جارہی ہے، جب کہ اس کے ساتھ ساتھ ہر ضلع پر سبزی منڈیوں کا قیام پر بھی کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا سندھ آبادگار فورم سندھ کے آبادگاروں کے جائز مسائلِ، بہتر پیداوار حاصل کرنے سمیت دیگر مسائل حل کے لیے کوشش کر رہی ہے، ہماری زراعت ترقی کرے گی تو ملک خوشحال ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے