حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد نے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ نہ دینے اور من پسند افراد کو نوکریاں دینے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر سہیل ہالیپوٹہ، نعیم قریشی، جاوید قائم خانی ودیگر نے کہاکہ 2018ء میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے102معذور افراد کو نوکریاں دینے کی لسٹ جاری کی جس میں فقط اپنا نواز پالیسی کے تحت معذور افراد کو آرڈر جاری کیے جبکہ باقی 91معذورں کو نظر انداز کردیا۔ انہوںنے کہاکہ معذور افراد 7 روز سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں ہم معذور ہیں کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اس مہنگائی کے دور میں جب ایک عام آدمی کا گزارا مشکل ہے ایسے میں معذور افراد کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے۔ انہوںنے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ معذور افراد کو کوٹہ کے تحت نوکریاں دی جائیں اور فاقہ کشی سے بچایاجائے۔
حیدرآباد ،محمد اشرف نئے اسسٹنٹ کمشنر تعینات
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنرسٹی حیدرآباد مطاہر امین وٹو کا تبادلہ، محمد اشرف نئے اسسٹنٹ کمشنر تعینات، نوٹیفیکیشن جاری۔
