English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھرمیں غازی علم دین کا’’ یوم شہادت ‘‘ منایا گیا

القمر

لاہور (آن لائن) شہید ناموس رسالتؐ غازی علم دین شہید کا ’’یوم شہادت‘‘ ملک کے طول و عرض میں منایا گیا۔ متحدہ تحریک ختم نبوت کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے اس مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غازی علم دین شہید نے سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کی تقریر سے متاثر ہو کر گستاخ رسولؐ (راج پال) کا سر قلم کیا اور خود امر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ غازی شہید نے پہلے شہید ختم نبوت سیدنا حبیب ابن زید انصاریؓ اور شہدائے جنگ یمامہ کی تقلید میں جان تو دے دی لیکن ناموس رسالتؐ پر آنچ نہ آنے دی۔ انہوں نے کہا کہ پوری تاریخ اسلام شہدائے ختم نبوت سے بھری پڑی ہے اور یہ جدوجہد قیامت تک جاری و ساری رہے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے