کویت اور متحدہ عرب امارات بیروت سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے والی پہلی خلیجی ریاستیں بن گئی ہیں.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے یہ فیصلہ لبنانی وزیر کے یمن میں جاری سعودی فوجی مداخلت پر تنقید کے بعد سامنے آیا ہے. لبنان کی جانب سے ایسے بیان کے باعث دونوں ممالک میں سفارتی تنازعہ نے جنم لیا ہے.
جمعے کو سعودی عرب نے لبنانی سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا جنہیں 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا اور بیروت سے اپنے ایلچی ولید بخاری کو بھی واپس بلا لیا تھا۔
ریاض نے لبنان سے تمام درآمدات پر بھی پابندی لگا دی اور پہلے ہی بحران کے شکار ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے.
لبنان کے وزیر اطلاعات جارج کورداہی نے یمن کے خلاف جنگ کو سعودی جارحیت سے تعبیر کرتے ہوئے، اس تنازع کو “بے فائدہ” قرار دیا تھا۔ اور کہا تھا کہ حوثی “اپنے دفاع” کیلئے لڑ رہے ہیں.

