English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گھر کی دہلیز پر دن دیہاڑے خاتون کو لوٹ لیا گیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گھر کی دہلیز پر دن دیہاڑے خاتون کو لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ون میں خاتون کو اپنے ہی گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا جبکہ خاتون کی جانب سے مزاحمت پر انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا.

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے گھر میں داخل ہونے کیلئے دروازے کی جانب بڑھ رہی ہیں اسی اثنا میں ایک ڈاکو عقب سے آیا اور خاتون کے گلے میں پہنی ہوئی جیولری چھیننے کی کوشش کی۔

جس پرخاتون نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے خاتون کو مکوں گھونسوں اور لاتوں کے نشانے پر رکھ لیا ۔ڈاکو تشدد کرتے ہوئے خاتون سے زبردستی جیولری چھین کر موٹر سائیکل سوار اپنے ساتھ کیساتھ فرار ہوگیا جبکہ خاتون دہائیاں دیتی رہ گئیں۔ ویڈیو میں ایک راہ گیر کو بھی مدد کے لئے آگے آتے دیکھا جاسکتا ہے مگر تب تک ملزمان فرار ہوچکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے