English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دو کمپنیوں نےLNG کارگوز کی عدم فراہمی کا بتایا ہے، حماد اظہر

 اسلام آباد  وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نومبر کیلئے ایل این جی کے گیارہ کارگوز کے انتظامات کیے تھے جن میں سے دو کمپنیوں کی طرف سے غیر رسمی طور پر دو ایل این جی کارگوز کی عدم فراہمی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

پیرکونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بتایا کہ گنور اور ای این آئی نے نومبر میں دو ایل این جی کارگوز کی عدم فراہمی سے متعلق ابھی غیر رسمی طور پر بتایا ہے تاہم ہماری ان کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ایل این جی کا بحران تو پوری دنیا میں ہے جب وفاقی وزیر سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کو یہ دو ایل این جی کارگوز نہیں ملتے تو کیا کریں گے، اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر کیلئے ایل این جی کے گیارہ کارگوز کا انتظام تھا دو کارگوز نہ ملے تو 9 رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہماری بات چیت جاری ہے، گیس قلت کی صورت حال پر قابو پانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے