English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دسمبر2022 تک پارلیمنٹ کو بھی مکمل ڈیجٹیلائز کردیں گے، امین الحق

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا  ہے کہ دسمبر 2022 تک پارلیمنٹ کو بھی ڈیجٹیلائز کردیں گے، تمام ادارے وزارت آئی ٹی سے منسلک ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پیر کو  وفاقی وزیر امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں ہیکرز روز پاکستان کے اداروں پر حملہ کرتے ہیں، انڈین، روسی اور بعض معاملات میں ایرانی ہیکرز حملہ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تمام ادارے وزارت آئی ٹی سے منسلک ہوجائیں گے جبکہ ابھی ملک کی تمام وزارتوں کا کام انٹرنیٹ پر ہورہا ہے اور دسمبر 2022 تک پارلیمنٹ کو بھی ڈیجٹیلائز کردیں گے۔

امین الحق نے کہا ہے کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کیلیے سندھ حکومت زمین نہیں دے رہی، وزیراعلی سندھ نے زمین دینے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے