English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا کیس: جسٹس سجاد علی شاہ نے مقدمہ سننے سے معذرت کرلی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت سے جسٹس سجاد علی شاہ نے معذرت کرلی جس کے بعد سپریم کورٹ کا فاضل بینچ تحلیل ہوگیا ہے جبکہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس چیف جسٹس آف پاکستان کو واپس بھجوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن سے استفسار کیا کہ فائونڈیشن کے قانون میں ملازمین کے ساتھ مخصوص افراد کا ذکر ہے، یہ مخصوص افراد کون ہیں؟ جس پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے وکیل نے کہا کہ مخصوص افراد کا تعین سپریم کورٹ 2009 کے فیصلے میں کرچکی ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے مقدمہ سننے سے معذرت کرلی جس پر بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس چیف جسٹس آف پاکستان کو واپس بھجوا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے