کراچی میں کرونا وائرس ویکسین لگانے کے سب سے بڑے مرکز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کام بند کردیا گیا ہے۔ پیر کو کراچی کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں ویکسینیٹرز نے ایک بار پھر کام بند کردیا ہے۔
پیرا میڈیکل اور آئی ٹی عملے نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال کردی ہے۔ ایکسپو سینٹر میں سیکڑوں افراد صبح سے ویکسینیشن کے حصول کیلئے پریشان ہیں۔ عملے کا کہنا ہے کہ 6 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کے صرف وعدے کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ ان ملازمین کو کنٹریکٹ پر محکمہ صحت نے تعینات کیا تھا۔ اس سے قبل بھی عملے کی جانب سے ہڑتال کی گئی تھی۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل رواں برس مئی سے جاری ہے۔

