صنعا: حوثی باغیوں کے مسجد پر بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل رہائشی علاقے میں موجود مسجد پر جا لگا، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے تلے اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں اب تک 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
حکام کے مطابق بیلسٹک میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر طلبہ شامل شامل ہیں۔

