کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ گورنمنٹ پریس اور سندھ اسپورٹس ویلفئیر ایسوسی ایشن کے تعاون سے کے ایم سی اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر دلچسپ اور سنسنی خیز میچ لعل بخش میموریل اور پھول اسٹار کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کا آغاز ہوتے ہی دونوں ٹیموں کی جانب سے برتری حاصل کرنے کی کوشش جاری رہی لیکن دونوں ٹیموں کے مضبوط دفاعی لائن کے کھلاڑیوں کی بہترین کھیل کی بدولت کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی اس طرح میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا میچ کے دوسرے ہاف کے شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف سابق انٹرنیشنل فٹبالر کیپٹن غلام سرور اورلالاعاشق سے کرایاگیا اس موقع پر استاد حیدر محمد صابر پرویز بلوچ اور کیپٹن علی نواز بلوچ بھی موجود تھے کھیل کے دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی لعل بخش میموریل کے کھلاڑیوں نے پھول اسٹار کے خلاف لگاتار حملے کئے اور دوسرے ہاف میں لعل بخش میموریل کے ارشاد نے اپنی ٹیم کی جانب سے گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
