English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علامہ اقبال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ : جی سی یونیورسٹی نے گورنمنٹ ڈگری کالج کو شکست دے دی

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جسارت ) علامہ اقبال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد نے گورنمنٹ ڈگری کالج قاسم آباد کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پیر کو ٹورنامنٹ کا افتتاح نیاز ا سٹیڈیم حیدرآباد میں ہوا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا کرکٹ میچ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد اور گورنمنٹ ڈگری کالج قاسم آباد کی ٹیموں کے مابین ہوا جو کہ دلچسپ مقابلے کے بعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد نے 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کے شاہد علی نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے ۔ انہیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے