English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گزشتہ ماہ دہشت گرد حملوں میں43 فیصد اضافہ ہوا‘ رپورٹ

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستا ن میں اکتوبر 2021ء کے دوران دہشت گردوں کے حملوں میں43 فیصد اضافہ ہوا‘ ان حملوں میں36 افراد جاں بحق ہوئے‘ جن میںسے27 سیکورٹی اہلکار اور 9شہری شامل ہیں ۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز(پی سی ایس ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں دہشت گردوں کے حملے اکتوبر میں ستمبر کے مقابلے میں 23 سے بڑھ کر33 ہوگئے۔ اس طرح صرف اکتوبر2021ء کے دوران حملوں میں43 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ رواں سال ملک میں حملوں کی دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے‘ دہشت گردی کے واقعات سب سے زیادہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے