English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اسکواڈ کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) قومی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ سیشن میں شرکت کی۔ نیٹ سیشن کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہو ا جو 3گھنٹے تک جاری رہا۔ نیٹ سیشن سے قبل شعیب ملک نے ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ گزشتہ روز آخری2 گروپ میچوں کی تیاری کیلئے سرفراز احمد ، محمد وسیم جونیئر، حیدر علی، خوش دل شاہ سمیت قومی ا سکواڈ کے بینچ پر موجود6 کھلاڑیوں نے دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کی۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی پائوں کی انجری میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ گزشتہ روز ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس میں بھی شرکت نہ کر سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے