کراچی: شہر قائد کی سٹی کورٹ میں سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ چوتھی بار موخر کردیا گیا، ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ اب 5 نومبر کو سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی کی سٹی کورٹ میں سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس کے حوالے سے ملزمان کی درخواست ضمانت کیس پر سماعت ہوئی۔
مقدمے میں مکان مالک طارق فیصل، فیکٹری مالک علی حسن مہتا، عمران زیدی سمیت چھ ملزمان جیل میں ہیں جبکہ فیکٹری مالک حسن مہتا اور دیگر چار فیکٹری ملازمین کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھے۔
خیال ر ہے کیس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی، ایڈمنسٹریٹر کورنگی سمیت دیگر نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے جبکہ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ چوتھی بار موخر کردیا ہے۔
واضح رہے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 5 نومبر کو سنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کورنگی سمیت 8 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

