English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی ٹی ڈی کی دیر بالا میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

FILE PHOTO

پشاور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے دیر بالا میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے اہلکار ہنگو کی تحصیل ٹل اور مضافات میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی تاہم جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن کیااور چار دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے 4 عدد ایس ایم جی، 16 عدد چارجر، 04عدد بنڈولیر اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں۔

دہشت گردوں کی شناخت صادق اللہ عرف القائدہ، احمد رحیم عرف سعود، صمیم سعید عرف استاد اور مصطفی خان عرف ملا سے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے