ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 466 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 10 مریض انتقال کرگئے جب کہ 457 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 17 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 564 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 22 ہزار 987 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار 421 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 821 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 569 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 50 ہزار 31 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 378 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 657 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 924 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 19 ہزار 797 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 135 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 582 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 751 اموات اور 1 لاکھ 70 ہزار 802 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 945 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 277 ہے۔ اسلام آباد میں 940 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 5 ہزار 728 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 481 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 59 ہے۔ آزاد کشمیر میں 740 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 682 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 267 جب کہ فعال کیسز کی 116 ہے۔ صوبے میں 356 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 795 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 390 جب کہ فعال کیسز 52 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 152 مریض صحت یاب ہوئے۔

