English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل نے الکرامہ گزرگاہ کی توسیع کا کام شروع کردیا

ٹورنٹو (کینیڈا): فلسطینی اسیران سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا جارہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے فلسطین کے مغربی کنارے اور اردن کے درمیان الکرامہ گزرگاہ کے قریب بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹا کر گزرگاہ کو وسیع کرنے کا کام شروع کر دیا۔ یہ گزرگاہ فلسطینیوں کے لیے اردن اور وہاں سے دوسرے ممالک جانے کا واحد راستہ ہے اور بارودی سرنگیں اسرائیل کے مغربی کنارے پر قبضے کے بعد بچھائی گئی تھیں۔ اسرائیل نے ان بارودی سرنگوں کو دریائے اردن کے مشرقی اور مغربی کنارے کے درمیان سرحدوں کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ پل 2کناروں کو جوڑتے ہیں۔ ایک کنارہ اردن میں بیسان شہر کے شمال میں اور دوسرا جیریکو شہر کے مشرق میں واقع ہے۔ یہ پل فلسطینیوں کے بیرون ملک سفراور ان کے سامان کی درآمد اور برآمد کے لیے وقف ہے اور اردن کے راستے بیرونی دنیا تک رسائی کا واحد راستہ ہے۔ فلسطینی شہری گزرگاہ پر شدید رش کی شکایت کرتے ہیں۔ خاص طور پر گرمیوں میں کراسنگ کی جگہ کی تنگی، اسرائیلی اہل کاروں کی بدتمیزی اورمسافروں کا رش بنیادی وجہ ہے۔ اردن کے سیکڑوں ٹرک روزانہ بڑی قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں، جو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے قبل اپنا سامان اتارتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے