English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی کسٹم نے 200 کلوگرام کوکین ضبط کر لی

چین کے تالیان کسٹمز نے کہا ہے کہ غیر ملکی سامان بردار جہاز سے 200 کلوگرام کوکین ضبط کر لی گئی ہے۔ کسٹم افسران کے مطابق چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاننگ کے ساحلی شہر میں شپنگ سروس کمپنی کی اطلاع کے مطابق انہیں غیر ملکی جہاز کی مرمت کے دوران کئی مشکوک کالے تھیلے ملے۔

بعد ازاں کسٹم افسران کو 6 مشکوک تھیلوں میں سے 150 ٹکڑے ملے اور کو کین کے ٹیسٹ میں ٹکڑوں کا نتیجہ مثبت آیا۔ جہاز پر موجود عملے کے 21 افراد اور کوکین حکام کی گرفت میں ہیں، جبکہ کسٹم اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ معاملے میں ملوث 90 ہزار ٹن وزنی غیر ملکی مال بردار جہاز اپریل میں افریقی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا جو مختلف افریقی اور جنوب مشرقی ایشیا کی بندرگاہوں سے گزرتے ہوئے تالیان کے ساحل پر مرمت کے لیے لنگر انداز ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے