English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

جسارت کے فوٹوگرافرناصر عبداللہ کشمیری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران فرائض انجام دیتے ہوئے

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 6وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میں2پوائنٹس میں اضافے کے ساتھ پوزیشن حاصل کرلی۔جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو6 وکٹوں سے شکست دے دی، کگیسو ربادا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقانے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، بنگلا دیش کا 85 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 14ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، کگیسو ربادا کو شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، اس فتح کے بعد جنوبی افریقی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔ منگل کو ابوظبی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 84 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ آل رائونڈر مہدی حسن 27 اور اوپننگ بلے باز لٹن داس24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شمیم حسین 11رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، عفیف حسین اور ناسم احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی افریقی فاسٹ بولرز کگیسو ربادا اور اینرچ نورکیا نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلا دیش کا 85 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 14ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ کپتان ٹمبا باووما نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ راسی وان در داسین نے 22رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی طرف سے تسکین احمد نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے