پشاور (جسارت نیوز)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس صوبہ خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر21 خیبرپختونخواگیمزکیلئے شیڈول کا اعلان ،مردوں کے مقابلے 15 نومبر سے جبکہ خواتین مقابلے 2دسمبر سے کرانے پر اتفا ق کیا گیا اس بات کا اعلان ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسفند یار خان خٹک کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا اس موقع پر ڈائریکٹریس اسپورٹس رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا،ایڈمنسٹریٹرپشاور اسپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ، ایڈمنسٹریٹر حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل،اے ڈی اسپورٹس ذاکر اﷲ،اے ڈی نعمت اﷲ مروت، چیف کوچ شفقت اللہ سمیت تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نے شرکت کی۔ڈی جی اسپورٹس اسفندیارخان خٹک نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ انڈر21خیبر پختونخوا گیمز کاپہلا مرحلہ15 نومبر سے شروع ہوگاان گیمز میں پانچ ہزار سے زائدمرد کھلاڑی 10 مختلف گیمز میں شرکت کرینگے ۔
