English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکا 11 افراد زخمی

القمر

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے جنہیں خاران اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کی۔ سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی خاران دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے دھماکے میں بے گناہ افراد کے زخمی ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ کی جانب سے دھماکے میں زخمی افراد کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے