ابوظبی( مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 113 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔ اس دوران کپتان بابراعظم70رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے،اس بعد فخر زمان بیٹنگ کیلیے آئے لیکن و ہ صرف 5رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔محمد رضوان 50 گیندوں پر 79 رنز جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیںاورمحمد حفیظ 16 گیندوں پر 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے اور مقررہ اوررز میں 189رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پہلی وکٹ 8رنز پر گری جس میں مائیک وان 4رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے،اسکور 55تک پہنچنے پر اسٹیفن بارڈ 29رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے،تیسری وکٹ کپتان اراسمس کی گری جنہوںنے 15رنز ہی بنائے اور عماد وسیم کا شکار بنے جبکہ کریگ ویلیمز 40رنز بنا کر شاداب کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے نے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے، وہ 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔یوں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی،عماد وسیم، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
