اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے وفاقی اداروں میں سہولت کار افسران مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
پرائم منسٹر آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 39 وفاقی ڈویژنز میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولت کار افسر مقرر کیا جائے، 13 وزارتوں کے 34 ذیلی اداروں میں سیکشن اور ڈیسک قائم کیے جائیں۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ سہولت کار افسران گریڈ 19 سے کم نہیں ہوں گے، وزارتیں سہولت کار افسران کی تعیناتی کو نوٹیفائی کریں، مخصوص سیکشن اور ڈیسک کے قیام کا بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی ادارے وزارت خارجہ، سمندر پار پاکستانی اور اطلاعات کو معلومات فراہم کریں، اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو دفاتر میں درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے، تمام ڈویژنز 21 روز میں کارروائی مکمل کر کے رپورٹ دیں۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈلیوری یونٹ نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کردیں۔

