بئی: ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
دبئی میں کھیلے جانے والے بتیسویں ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا، 35 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلے ڈیرل مچل اور پھر کین ولیمسن آؤٹ ہوئے۔ 52 رنز کے مجموعی اسکور پر ڈیون کانوائے بھی چلتے بنے، اس موقع پر گلین فلپس نے گپٹل کا ساتھ نبھانے کا بیڑا اٹھایا۔ دونوں کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کو بڑے ہدف تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔گپٹل اور فلپس کے درمیان 105 رنز کی شراکت قائم ہوئی، 157 کے اسکور پر فلپس آؤٹ ہوگئے انہوں نے 33 رنز بنائے۔
157 رنز پر مارٹن گپٹل بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں اسکاٹش ٹیم نے بھی بھرپور مقابلہ کیا تاہم وہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔
اسکاٹ لینڈ کے براڈ ویل اور سفیان شریف نے دو دو جب کہ مارک واٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا ، مائیکل لیسک 42 اور میتھیو کراس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسکاٹش ٹیم 173 رنز کے ہدف کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔
A valiant effort from Scotland but New Zealand clinch the victory ✌️#T20WorldCup | #NZvSCO | https://t.co/Huz67z1YXm pic.twitter.com/p52FHFLuQP
— T20 World Cup (@T20WorldCup) November 3, 2021

