ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ بنگلادیش کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان ٹی 20ورلڈکپ سیمی فائنل کے بعد ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلا دیش کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام اور ٹیم کی تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر ہے۔

اس لئے پی سی بی ایونٹ کے دوران کسی بھی قسم کے اعلان سے گریزاں ہے۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 نومبر کو طے ہیں جب کہ فائنل چودہ نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم پروگرام کے مطابق 15 نومبر کو دبئی سے بنگلا دیش روانہ ہوگی۔

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ٹکٹوں کی بکنگ پہلے سے کرائی جاچکی ہے اور پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ 19 نومبر کو کھیلنا ہے، فی الحال ڈھاکا روانگی کے پلان میں کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں۔ تاہم فائنل جیتنے کی صورت میں کوشش کی جائے گی کہ دبئی سے لاہور یا کراچی ایک دو گھنٹوں کے ٹرانزٹ کرنے کے بعد ٹیم ڈھاکا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں