English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کی بیرونی خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کی شدید مخالفت

اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کمیٹی میں چینی وفد کے سربراہ اور اقوام متحدہ میں نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ انفرادی ممالک “سرد جنگ زیرو سم” ذہنیت کو جلد از جلد ترک کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تخفیف اسلحہ کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تمام فریقوں کو مل کرکام کرنا چاہیے۔

اسی روزاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی نے “بیرونی خلا میں ہتھیاروں کی عدم موجودگی” اور “بیرونی خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کے لیے مزید عملی اقدامات” کی قراردادیں منظور کر لیں۔ دونوں قراردادوں میں چین کی جانب سے تجویز کردہ “بنی نوع انسان کا ہم نصیب سماج ” کا تصور شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے