English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلامی مقدسات کی سرپرستی کیلئے اردن کا کوئی متبادل نہیں، اسماعیل ہانیہ

مان: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ اسلامی مقدسات کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کا کوئی متبادل نہیں، اردنی عوام بیدار ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اردن میں ہم استقامت کی شمعیں روشن کریں گے کے عنوان سے اردن میں جاری فنڈ ریزنگ مہم کے منتظمین سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ  اردن میں القدس کے فلسطینی باشندوں کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ مہم سے ظاہر ہوتا ہے کہ اردنی عوام بیدار ہیں اور فلسطینی قوم کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حماس القدس میں فلسطینی مقدسات کی سرپرستی کے اردنی ہاشمی مملکت کے حامی ہیں اور اس بات پر قائم ہیں کہ القدس میں فلسطینی مقدسات کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کا کوئی متبادل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اردن ایک برادر ملک اور القدس کی نبض ہے، اردنی اور فلسطینی قوموں کا مستقبل ایک ہے اور دونوں یک جان دو قالب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ القدس اور اسلامی مقدسات کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کا کوئی متبادل نہیں اور حماس کو اردن کی ہاشمی مملکت کی مذہبی سرپرستی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے