English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کی زرعی برآمدات میں ریکارڈ حد تک اضافہ

القمر

زرعی شعبے نے گزشتہ ماہ 2.8 بلین ڈالر کی غیر ملکی فروخت کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات کی ہیں۔ 

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں ترکی کی زرعی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2 ارب 840 ملین4 لاکھ  61 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔

اس طرح زرعی شعبے نے ماہانہ بنیادوں پر اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں۔

اناج، دالوں، تیل کے بیج اور مصنوعات  کی  گزشتہ ماہ 903 ملین5 لاکھ  61 ہزار ڈالر کے ساتھ زراعت سے متعلق شعبوں میں سب سے زیادہ برآمدات کی گئی ہیں۔

زرعی شعبے کے مختلف گروپوں میں  سب سے زیادہ طلب امریکہ   اور عراق سے آئی ہے۔

امریکہ کو پھلوں اور سبزیوں کی مصنوعات 27 ملین ایک لاکھ   ایک ہزار ڈالر، تمباکو کی صنعت 16 ملین 6لاکھ  3 ہزار ڈالر، زیتون اور زیتون کے تیل کی صنعت 4 ملین 3لاکھ 40 ہزار ڈالر، عراق کو اناج، دالوں کے تیل کے بیج اور مصنوعات سے  191 ملین 6لاکھ 9 ہزار ڈالر، فرنیچر، کاغذ اور جنگلات کی مصنوعات سے  89 ملین 2لاکھ  88 ہزار ڈالر، آبی پیداوار   اور جانوروں کی مصنوعات کے شعبے سے  55 ملین 6لاکھ ڈالر، جبکہ جرمنی سے  ہیزل نٹ اور اس کی مصنوعات  سے 66 ملین 3لاکھ  67 ہزار ڈالر ، خشک میوہ جات سے 31 ملین 6 لاکھ  2 ہزار ڈالر،

 ہالینڈ سے  سجاوٹی پودوں اور مصنوعات کے شعبے  سے3  ملین 6لاکھ 36 ہزار ڈالر، روس سے  تازہ پھلوں اور سبزیوں کے شعبے سے 108 ملین 7لاکھ  67 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے