English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قازقستان: کوئلے کی کان میں دھماکہ،6 کان کن ہلاک

القمر

قازقستان میں کوئلے کی کان زوردار دھماکے کے بعد دب گئی جس کے ملبے تلے دب کر 6 کان کن ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق، قازقستان میں کوئلے کان میں اس وقت زور دار دھماکہ ہو گیا جب وہاں 64 کان کن کام کر رہے تھے۔

دھماکے سے کوئلے کی کان دب گئی۔

امدادی اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 6 کان کنوں کی لاشیں نکالی ہیں اور 2 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ 56 کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

کوئلے کی یہ کان وسطی ایشیا کی سب سے بڑی اسٹیل ملز کی ملکیت ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس اور کوئلے کی میلاپ کی وجہ سے ہوا۔

قازقستان میں کان کنی کے محفوظ طریقے اپنائے نہیں جاتے یہی وجہ ہے کہ کان میں دھماکوں کے واقعات عام ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے