English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: اسپتال میں آگ لگ گئی،10مریض ہلاک

القمر

بھارتی شہر احمد نگر کے سول اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 مریض ہلاک جب کہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔

خبر کے مطابق، آئی سی یو وارڈ میں 25 سے زائد کورونا کے مریض داخل تھے۔

احمد نگر کے ضلع کلکٹر راجندر بھوسلے نے 10 کورونا مریضوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔

احمد نگربلدیہ کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شنکر میسال نے بتایا کہ آگ ہفتے کی صبح گیارہ بجے کے قریب لگی تھی۔

دوسری جانب ریاستی حکومت نے اسپتال میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ حکام کو حکم دیا گیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کریں اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے