ترکی سے افغانستان میں یتیموں اور محتاج خاندانوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (TIKA) افغان یتیموں اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے ترکی سے امدادی ہاتھ بڑھا رہی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک امدادی تنظیم کے ذریعے خاندانوں تک امداد پہنچائی جاتی ہے۔
انجمن کے عہدیداران، جن میں سے زیادہ تر ترکی سے گریجویٹ ہیں ترک عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں سب سے زیادہ تعاون ترکی سے ملا ہے۔
ترکی کی امداد کی بدولت 50 یتیم بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
ٹرکالوجی کے گریجویٹ اساتذہ بچوں کو ترکی زبان سیکھا رہے ہیں ۔
