English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراقی وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ امریکہ کی کارستانی ہے:ایران

القمر

ایران کی  قومی سلامتی  کونسل کے مشیر ایڈمرل علی شامخانی نے عراقی وزیرِ اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر پر قاتلانہ ڈرون حملے کی مذمت کی ہے۔

علی شامخانی نے کہا کہ عراقی وزیراعظم پر حملے کی کوشش ایک نئی بغاوت ہے اور یہ امریکہ کی کارستابی ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ اس نئی بغاوت کی معلومات غیر ملکی تھنک ٹینکس سے ہی ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ بغداد میں عراقی وزیرِ اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر پر قاتلانہ ڈرون حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ ایسے وقت کیا گیا جب 10 اکتوبر کے انتخابی نتائج کے خلاف مظاہرین احتجاج کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے