صوبائی دارالحکومت لاہور میں شیرانوالہ فلائی اوور میگا پراجیکٹ میں استعمال ہونے والے تعمیراتی مٹیریل کی کوالٹی کے حوالے سے تحفظات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مٹیریل کے حوالے سے اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ شیرانوالہ فلائی اوور پراجیکٹ میں استعمال ہونے والا مٹیریل کا معیار ٹینڈر کے مطابق نہیں بلکہ ناقص ہے۔
پنجاب حکومت نے ان اعتراضات کی روشنی میں تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا۔

