English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

13 نکاتی ایجنڈا پر مبنی وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں کابینہ 13 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اجلاس میں وفاقی کابینہ پی ٹی ڈی سی کی پراپرٹیز کو متعلقہ صوبوں کے حوالے کرنے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں پی ٹی ڈی سی کی اراضی پرائیویٹ سیکٹر کو لیز پر دینے کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں افغانستان کے ساتھ ٹرانٹ ٹریڈ معاہدے میں توسیع کی منظوری دے جائے گی۔ کابینہ کو وزارتوں اور اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی نشستوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ آئی سی ٹی کریمنل پراسیکیوشن سروس ایکٹ 2021ء کی بھی منظوری دے گی۔

برآمدی سیکٹر کے لیے گیس اور آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظرثانی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ این ٹی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی تقرری میں عبوری توسیع، ٹیکس قانون میں تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021ء، ایکسپورٹ پروسسنگ زونز اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی، سیکیورٹیز اینڈ فیوچر مارکیٹ بل 2021ء کی بھی منظوری دے گی۔

کابینہ بجلی پر چلنے والے پنکھوں کو پی ایس کیو ایس کی لسٹ میں ڈالنے کی تجویز پر غور کرے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں اور کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے