ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں چینی کی قیمت کم ہوکر 130 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی

پشاور میں چینی کے نرخ کم ہونے لگے آج چینی کی قیمت کم ہوکر 130 روپے فی کلو گرام کی سطح پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا میں سرکاری سطح پر چینی کی فراہمی کا عمل جاری ہے جس کے نتیجے میں چینی کے نرخ میں بدستور کمی آرہی ہے، دو روز قبل چینی 175 روپے کلو گرام تک فروخت ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم اب چینی کا نیا نرخ 130 روپے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور میں فی کلو چینی 175روپے میں فروخت ہونے لگی

اطلاعات ہیں کہ چینی کا نیا اسٹاک مارکیٹ میں آ گیا ہے، 100 کلو گرام چینی کے نرخ میں 1600 روپے کی کمی واقع ہوئی جب کہ 50 کلو گرام بوری میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد چینی کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت 6500 روپے ہوگئی یعنی چینی 130 روپے فی کلو گرام ہوچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں