English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 11 کروڑ 19 لاکھ ہوگئی

القمر

 اسلام آباد: ملک بھر میں انسداد کورونا کی ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 11 کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہوگئی۔

کرگئی، ملک بھر میں اب تک4 کروڑ 44 لاکھ1ہزار70 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ اس دوران 7کروڑ 46لاکھ 21ہزار 225افراد ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار 455 افراد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔

اب تک 4 کروڑ 44 لاکھ 1 ہزار 71 افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ اس دوران 7 کروڑ 46 لاکھ 21 ہزار 225 افراد ویکسین کی پہلی خوراک لگوا چکے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 لاکھ 66 ہزار 879 افراد نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی ہے جن میں سے 5 لاکھ 81 ہزار 517 افراد نے ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیا جبکہ اس دوران 6 لاکھ 42 ہزار 189 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے