English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرحدی امور کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ذبیح اللہ مجاہد

کابل:افغان عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی، اقتصادی، تجارتی مفادات یکساں ہیں، افغانستان تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، عالمی فورمز پر بھی امن و محبت کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں۔

اسلامی امارات افغانستان کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان، پاکستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات رکھتا ہے، دونوں ممالک کی تجارتی راہداریاں بھی ایک ہی جگہ سے ہو کر گزرتی ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ پاک، افغان سرحد پر کچھ منفی رجحانات اور تناو موجود ہے، دونوں ممالک کے مابین موجودہ سرحدی مشکلات، تنا دوطرفہ سطح پر نقصان دہ ہے۔ دونوں ممالک کو جاری مشکلات کو دور کرنے اور سرحدی امور کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی، اقتصادی اور تجارتی مفادات یکساں ہیں۔ دونوں ممالک کی تجارتی راہداریاں بھی ایک ہی جگہ سے ہوکر گزرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے