English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈومحمدخان ، گنے کے کھیت سے نوجوان کی سر کٹی نعش برآمد

القمر

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)ستر موری کے قریب گنے کی فصل سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ، متوفی کو بیدردی کے ساتھ قتل کرتے ہوئے سر تن سے جدا کردیا گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس اور سماجی تنظیم کے کارکنان لا ش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا ، جہاں لاش کی شناخت محمد بخش ولد علی محمد کے نام سے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹنڈومحمدخان کے علاقے ستر موری کے قریب حاجی عجائب سموں کی زرعی زمین میں ایک نامعلوم شخص کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو ملی جس پر تحصیل ٹنڈومحمد خان کی پولیس اور سماجی تنظیم کے کارکنان نے موقع پر پہنچ کر کئی روز پرانی لاش کو اپنی تحویل میں لیا ،متوفی کو بیدردی کیساتھ قتل کر کے اس کا سر تن سے جدا کیا گیا تھا ، پولیس اور سماجی تنظیم کے کارکنان نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا ، جہاں لاش کی شناخت 40 سالہ محمد بخش ولد علی محمد کے نام سے ہوئی ، متوفی کے بھائی بھاول ڈول نے میڈیا کو بتایا کہ میرے بھائی کا 11 روز قبل جانی سموں نامی شخص سے معمولی بات پر تقرار ہوا تھا جس کے بعد مذکورہ شخص نے میرے بھائی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں تھیں ، گزشتہ 11 روز سے میرا بھائی لاپتا تھا ، میرے بھائی کو جانی سموں اور اس کے رشتے داروں نے قتل کیا ہے ،رابطہ کرنے پر پولیس نے بتا یا کہ واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے ، اگر سموں برادری کے لوگ قتل میں ملوث پائے گئے تو ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی ، تاہم اب تک واقعہ کی ایف آئی آر در ج نہ ہوسکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے