دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ وہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی جانب سے تحفے میں دیے گئے قرآن مجید کا مطالعہ کررہا ہوں۔
خبر رساں ادارے اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ادارے ’نیوز کور‘ کوانٹرویو دیتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ایک دن مین اپنے ہوٹل کے کمرے میں موجود تھا، میرے کمرے کا دروازہ بجا اور ایک شخص کمرے میں قرآن کے ساتھ داخل ہوا۔انہوں نے کہا کہ وہ شخص ’وہ رضی (رضوان) تھا ، وہ ایک خوبصورت لمحہ تھا جو میں کبھی نہیں بھولوں گا۔‘
سابق آسٹریلوی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ایک عیسائی ہوں لیکن اسلام کے لیے تجسس رکھتا ہوں، ایک پیغمبر یسوع مسیح کی پیروی کرتا ہے تو دوسرا پیغمبر اسلام کی اور دونوں (مذہب) ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ لیکن انہوں نے مجھے قرآن کا انگریزی ترجمہ تحفتاً دیا۔‘
میتھیو ہیڈن نے کہا کہ اس کے بعد ’ہم آدھے گھنٹے زمین پر بیٹھے اور اس پر بات کی، انہوں نے کہا کہ میں روز اسے تھوڑا تھوڑا پڑھ رہا ہوں۔‘
انہوں نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’رضی میری پسندیدہ شخصیت ہے اور ایک چیمپیئن آدمی ہیں۔‘
نٹرویو میں انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’بابر ایک اچھا کھلاڑی ہے، گزشتہ رات وہ میرے پاس آئے اور اپنی کارکردگی کے حوالے سے بات کی۔ میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کوچنگ کی جا سکتی ہے کیونکہ وہ کھلے ذہن کے مالک ہیں۔
دوسری جانب دبئی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام نے ان کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔
آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والے سیمی فائنل کے حوالے سے گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا کپ جیتنے کا ریکارڈ بہت اچھا ہے، لیکن پاکستان کے پاس بہت اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں، ٹیم کے ساتھ کم وقت کے لیے ہوں لیکن احساس ہے کہ یہ کتنے اچھے ہیں، پاکستان کی ٹیم کسی کے بھی خلاف اچھا کھیل سکتی ہے، ڈین جونز پاکستان کے کھلاڑیوں کی بہت تعریف کرتے تھے، جونز کہتے تھے یہ میرے لڑکے ہیں۔

